ایران نے مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کے سبھی ممالک کو دیا انتباہ، دشمن کی ایک غلطی پورے علاقے کو جلا دے گی
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کی صورت میں پورا مشرق وسطی خطرے کی زد میں آ جائے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے مغربی ممالک اور صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو مغرب کے اتحادیوں سمیت پورے جنوب مغربی ایشیا کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل باقری نے مزید کہا کہ اگر دشمن کوئی غلطی کرتا ہے، تو صیہونی حکومت اور اس کے وہ تمام حامی جو اسے مسلح کر رہے ہیں اور اس کے آپریشنل منصوبہ بندی میں شریک ہیں، شدید خطرے میں ہوں گے۔انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے اکتوبر میں ایران کے فضائی دفاعی نظام پر جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا فضائی دفاع مکمل طور پر مستعد ہے جو معمولی نقصان ہوا تھا، اس کی مکمل طور پر مرمت کرلی گئی۔

جنرل باقری نے ایران کی دفاعی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائلوں کی پیداوار بہت زیادہ مقدار اور بہترین معیار کے ساتھ بلاتعطل جاری ہے۔