شہید نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے ایرانی وفد بیروت پہنچا
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے ایرانی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف کی قیادت میں بیروت پہنچا۔
سحرنیوز/ایران: حزب اللہ کی طرف سے سید مقاومت شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ آج تیئس فروری کو ہوگی۔ اس سلسلے میں ایرانی حکومت کا اعلی سطحی سرکاری وفد جلوس جنازہ میں شرکت کے لئے بیروت پہنچ گیا۔
قالیباف کے وفد میں ایرانی پارلیمنٹ کے دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔