Feb ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی شرارت پر ایران کا ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حزب اللہ کے شہید سربراہوں کی تشییع کے موقع پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی پروازوں کو اس کی گستاخی اور سرکشی کا نیا مظاہرہ اور لبنان کےاقتدار اعلیٰ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس اقدام پر عالمی برادری کے فوری ردعمل کا مظالبہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اتوار 23 فروری کو چینل ایکس پر لکھا کہ اسرائیلی حکومت نے آج گستاخی اور سرکشی کا نیا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے اس اسٹیڈیم پر دو بار انتہائی نچلی سطح پر پرواز کی جہاں شہید سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی، تاکہ لاکھوں لبنانی اور غیر لبنانی سوگواروں کو جو اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کو رہے تھے،  ڈرایا جا سکے۔
بقائی نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف لبنان کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے؛ بلکہ دہشت گردی کی مثال ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

ٹیگس