ایرانی وفد کی لبنانی حکام سے ملاقات + ویڈیوز
Feb ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں بیروت میں لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف کی سربراہی میں بیروت جانے والے ایرانی وفد نے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ لبنانی صدر جوزف عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات و گفتگو کی۔
ڈاکٹر قالیباف نے لبنان میں امن و سیکورٹی کی بحالی میں حزب اللہ کی استقامت کے اہم کردار پر زور دیا اور سیاسی اجماع کے حوالے سے لبنانی حکومت، پارلیمنٹ اور استقامت کے ہر فیصلے کے لئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔