ٹرمپ کے خط کا مناسب جواب دے دیا گیا؛ عراقچی
Mar ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی کو بھی ایرانی عوام سے دھمکی کی زبان میں بات کرنے کی اجازت نہيں دیں گے اور ٹرمپ کے خط کا مناسب جواب دے دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ایک بار پھر دکھادیا کہ فلسطینی امنگوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر کے خط کے مختلف پہلو ہیں اور اس کے ایک حصے میں دھمکی پائی جاتی ہے لیکن ہم کسی کو بھی ایرانی عوام سے دھمکی کی زبان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس خط کا بہت دقت کے ساتھ جائزہ لیا گیا اور مناسب انداز میں امریکیوں کو اس کا جواب دیا گیا ہے۔