Mar ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران میں عید کا چاند نظر آیا، پیر کو  پورے ملک میں ادا ہو گی نماز

اسلامی جمہوریہ ایران میں ماہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور اس بناء پر پیر کو پہلی شوال اور عید سعید فطر ہے ۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گيا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کے لئے شوال کے ہلال کی رؤیت یقینی ہو گئی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید ‏علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان یوں ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماہ مبارک رمضان میں عبادت گزاروں کی عبادات کی قبولی کی دعا کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ قابل اعتماد  ماہرین کی  رؤیت ہلال کمیٹیوں کی رپورٹوں کے بعد اتوار کے روز غروب کے وقت شوال کے ہلال کی رؤیت قائد انقلاب اسلامی مد ظلہ العالی کے ليے یقینی ہو گئي ہے اور اس کی بناء پر انہوں نے رائے قائم کی ہے ۔ اس بناء پر پیر کو پہلی شوال اور عید سعید فطر ہے ۔

اس مبارک موقع پر تمام اہل ایمان بھائیوں اور بہنوں اور ملت ایران کو عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ 31 مارچ پیر کے دن ملک بھر میں عید الفطر کی پر وقار نماز ادا کی جائے گی۔

سحر عالمی نیٹ ورک اپنے تمام ناظرین، قارئین اور سامعین کی خدمت میں عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس