Apr ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • دھمکی کے ساتھ مذاکرات کی درخواست، ایران کو قبول نہیں:صدر پزشکیان

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ تہران مساوی حیثیت سے مذاکرات چاہتا ہے، ایسا نہیں کہ وہ ایک طرف دھمکیاں دیں اور دوسری طرف مذاکرات کی درخواست بھی کریں۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملک کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کا رویہ مذاکرات کی درخواست سے یکسر متصادم ہے۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایران کے تعامل پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مساوی حیثیت سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ ایسا نہیں کہ وہ ایک طرف ایران کو دھمکیاں دیں اور دوسری طرف مذاکرات کی درخواست بھی کریں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان

صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو پھر دھمکی کس لیے؟ آج امریکہ کو اپنے اسی متضاد روئے کی وجہ سے دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا ہے اور یہ طرز عمل مذاکرات کی درخواست کے  بالکل منافی ہے۔

 

ٹیگس