ایران نے کی اہم جوہری مصنوعات کی رونمائی
ایران کے نائب صدر اور محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے 9 اپریل " ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن" صدر مملکت کی موجودگی میں بعض اہم جوہری مصنوعات کی رونمائی کئے جانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکےکہا ہے کہ خداوند عالم کی نصرت اور ملک کی جوہری صنعت کے ماہرین کی ہمت ومحنت کے نتیجے میں، اس سال ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن، 9 اپریل کو صدر محترم ڈاکٹرمسعود پزشکیان کی موجودگی میں، بعض اہم جوہری مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا ہے کہ ان اہم اور اسٹریٹیجک جوہری مصنوعات کا تعلق، ایٹمی فیول سائیکل، صحت و تندرستی اور علاج معالجے نیز صنعت کے شعبوں سے ہے جو معاشرے کی تندرستی اور عوام کی زندگی میں اہم کردار رکھتے ہیں۔
محمد اسلامی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن در اصل، ایران کے سرافراز سائنسدانوں کے عزم و ارادے اور خود اعتمادی کا مظہر ہے۔