ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے جاپانی وزیرخارجہ تاکہ شی ایوایا سے ٹیلی فونی گفتگو میں یورینیم کی افزودگی سمیت پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کے ایران کے حق پر تاکید کی اور کہا کہ ایران کے خلاف آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں کسی بھی طرح کے غیرسنجیدہ اور تخریبی فیصلے کا ایران کی جانب سے مناسب جواب دیا جائے گا اور اس کے نتائج کی ذمہ داری ان فریقوں پر عائد ہوگی جو آئی اے ای اے کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہيں ایران کے وزیرخارجہ نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ، اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیار کی جانب نہيں بڑھے گا تاہم ایٹمی انرجی کے پرامن استعمال کے ملت ایران کے حق سے پیچھے بھی نہيں ہٹے گا۔ اس گفتگو میں جاپان کے وزیرخارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے پرامن ایٹمی انرجی سے استفادے کے جائز حق پر تاکید کی۔