ایران امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا چھٹا دور اتوار 15 جون کو مسقط میں؛ ترجمان وزرات خارجہ کا اعلان
Jun ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کا نیا دور آئندہ اتوار کو سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ دور کے بالواسطہ مذاکرات کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے، اور یہ مذاکرات آئندہ اتوار کے روز مسقط میں ہوں گے۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بدھ اور جمعرات کو ناروے کا دورہ کریں گے جہاں وہ اوسلو فورم کے بائیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔