Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت ہو تو ہمارا جواب اور زیادہ مہلک ہوگا؛ جنرل پاکپور

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے خبردارکیا ہے کہ اگر جارحیت کی تکرار ہوئی تو ہمارا جواب زیادہ مہلک ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کی تکرار ہوئی تو عبرتناک جواب دیا جائے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل پاکپور نے آپریشن بشارت فتح کے بعد امریکی صدر کو مخاطب کرکے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خبردار کرتا ہوں کہ شہید پرور سرزمین ایران اور مقدس اسلامی جمہوری نظام کے مرکز پر دوبارہ جارحیت کی صورت میں ہمارا جواب بہت مہلک، پشیمان کردینے والا اور ایسا ہوگا جو تاریخ کی عبرت بن جائے گا۔

ٹیگس