Jun ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا منصوبہ منظور

ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا منصوبہ پاس کردیا ایران کے اراکین پارلیمان نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا منصوبہ پاس کردیا ہے جو حکومت کے لئے لازم الاجراہے ۔

سحر نیوز/ ایران: آج بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اجلاس میں، ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے منصوبہ پر ووٹنگ ہوئی۔

اس ووٹنگ میں تعاون معطل کرنے کے منصوبہ کے حق میں جو حکومت کے لئے لازم الاجرا ہے، 221 ووٹ پڑے ، ایک ووٹ نیوٹرل رہا اور مخالف میں کوئی ووٹ نہيں پڑا ۔ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ ابراہیم رضائی نے اس منصوبے کے بارے میں بتایا ہے کہ کمیشن کے منگل کے اجلاس میں اس کو منظوری دی گئی اور آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں کسی مخالف ووٹ کے بغیر یہ منصوبہ پاس کردیا گیا۔

ٹیگس