ایرانی وزیر دفاع چین کے دورے پر
Jun ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع چین کے سرکار دورے پر شہر چین دائو پہنچے ہیں ۔
سحر نیوز/ ایران:ایران کے وزیردفاع کا یہ دورہ شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے چینی وزیردفاع کی باضابطہ دعوت پر انجام پایا ہے۔
ایران کے وزیردفاع عزیز نصیرزادہ نے آج چین کے شہر چین دائو میں شانگھای تعاون کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کی چین پہنچنے پر چینی وزیردفاع نے ایرانی وزیردفاع کا پرتپاک استقبال کیا ۔
ایران پر اسرائیل اور امریکا کی مسلط کی گئي بارہ روز جنگ اور اس جنگ میں ایران کی شاندار فتح کے بعد ایرانی وزیردفاع کا دورہ چین عالمی ذرائع ابلاغ میں خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایران کے وزیردفاع نے اس موقع پر اپنے چينی ہم منصب سے تہران اور بیجنگ کے دوطرفہ دلچسپی کے معاملات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔