سید عباس عراقچی: ایرانی عوام اپنے خون کے آخری قطرے تک مقاومت کریں گے
Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری قسمت کا فیصلہ کرے ۔
سحر نیوز/ ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ جو بھی ہماری قسمت کے بارے میں فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گا، ایرانی عوام اس کے مقابلے میں اپنے خون کے آخری قطرے تک مقاومت کریں گے۔ انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی مقاومت کی طاقت دکھا دی۔
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ دہشت گردانہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں، سائنسدانوں،محققین اورعام شہریوں منجملہ خواتین اور معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے، وطن پرستوں کا جو سیل عظیم سڑکوں پر آیا ہے، سب کے لئے اس کا پیغام واضح ہے۔