Jun ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • گرگان: صیہونی جارحیت میں شہیدہ ڈاکٹر اور ان کی بچی کے جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت

ایران کے شہر گرگان میں، بچوں کے امراض کی ماہر شہید ڈاکٹر مرضیہ عسگری اور ان کی تین سالہ بچی کے جلوس جنازہ میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔

سحر نیوز/ ایران: شہید ڈاکٹر مرضیہ عسگری، تہران میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی رکن اور یونیورسٹی کے بہرامی اسپتال میں بچوں کے امراض کی ماہرکی حیثیت سے کام کرتی تھیں۔ بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر شہید پروفیسر مرضیہ عسگری کو دہشت گرد صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف اپنی 12 روزہ دہشت گردانہ جارحیت کے دوران، ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

ان کے ہمراہ ان کی تین سالہ معصوم بچی بھی اس دہشت گردنہ حملے میں شہید ہوگئی تھی۔

شہید پروفیسرمرضیہ عسگری بچوں کے امراض کے ماہر ممتاز ڈاکٹروں میں شمار ہوتی تھیں اورانھوں نے اپنی پوری زندگی، ملک کے بچوں اور ڈاکٹروں کی آئندہ نسل تیار کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔

ٹیگس