اگر ایران پر دوبارہ جارحیت ہوئی تو اس بار امریکہ نیتن یاہو کو نہیں بچا پائے گا؛ جنرل موسوی
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم نے رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق دشمن کو بیچارہ کردینے کا پروگرام کا تیار کیا تھا لیکن اس پر عمل کا موقع نہيں ملا، اگر پھر ایران پر حملہ ہوا تو وہ دیکھے گا کہ ہم اس کے ساتھ کیا کرتےہیں اور شاید پھر امریکا بھی نتن یاہو کا نہ بچاسکے۔
سحرنیوز/ایران: جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے جمعہ 4 جولائی کی شام، تہران میں شہید جنرل حسین سلامی کی مجلس سے خطاب میں کہا کہ ہم اور عوام پوری طرح آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے شریف عوام اتحاد ویک جہتی کے ساتھ دشمن کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور ان کی مقاومت کے سامنے دشمن گھٹنا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے شہدائے اقتدار کے جلوس جنازہ کے دوران تکریم شہدا میں کوئی کمی نہیں چھوڑی اور نئی تاریخ رقم کی جس کا شکریہ ادا کرنے سے ہماری زبان قاصر ہے۔مسلح افواج کے کمانڈر، جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ مطمئن رہیں، ہم اپنے عزیز شہیدوں کا پرچم خون کے آخری قطرے تک بلند رکھیں گے۔ جنرل موسی نے کہا کہ ان شہیدوں کا خون استقامتی محاذ کو زیادہ استحکام اور استواری عطا کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کی جارحیت پر پہلے مرحلے میں، انسدادی جوابی حملہ کیا اور دوسرے مرحلے میں تنبیہی کارروائیاں انجام دیں۔ اس کے علاوہ، ایرانی عوام بھی اپنی مشکلات فراموش کرکے متحد ہوکر یک جہتی کے ساتھ میدان میں آگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے رہبر انقلاب اسلامی کے پہلے فرمان کے مطابق دشمن کو بے چارہ کردینے کا پروگرام تیار کیا تھا لیکن اس کے نفاذ کا موقع نہیں ملا، اگر پھر ایران پر حملہ ہوا تو دشمن دیکھیں گے کہ ہم ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں اور پھر شاید امریکا بھی نتن یاہو کا نہ بچاسکے، ہم اور عوام پوری طرح ہوشیار اور مکمل طور پر آمادہ ہیں۔