Jul ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ کی ٹیلی فونی گفتگو، پاکستان میں سیل زدگان کی مدد کےلئے آمادگی کا اعلان

پاکستانی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے پاکستانی وزیر داخلہ کو ٹیلی فون کرکے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں ہونے والے نقصان پر افسوس اور پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت داخلہ کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق سید محسن نقوی نے اسکندر مومنی سے ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کی قدردانی کی ہے۔ ایران کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور متعدد افراد کے جان کی بازی ہارنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر طرح کی امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورۂ پاکستان کے ایجنڈے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ محسن نقوی نے تاکید کی کہ ہم ڈاکٹر پزشکیان کے دورہ پاکستان کا اشتیاق کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ 

ٹیگس