Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان جوہری مذاکرات آج استنبول میں

ایران اور یورپی ٹرائیکا برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان اہم جوہری مذاکرات آج ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے یہ مذاکرات استنبول میں واقع ایرانی قونصل خانے میں ہو رہے ہیں ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب‌آبادی اور نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت‌ روانچی کر رہے ہیں۔ مذاکرات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات پچھلے مذاکرات کا تسلسل ہیں اور دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، ہم ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں غاصب اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے بعد ان مذاکرات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، اور دوسرے فریق کو یہ واضح پیغام دینا ضروری ہے کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایرانی وزيرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی اور ہم ایرانی قوم کے اس مسلمہ حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا ایجنڈا بالکل واضح ہے، جس میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ اور جوہری پروگرام سے متعلقہ امور شامل ہیں۔ 

ٹیگس