Aug ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے آمادہ ہیں؛ ایران کی فوج کے کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حاتمی نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کے دلیر سپاہی ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو مکمل طور پر تیار ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران آرمی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی فوج کے دلیر سپاہی ماضی کی طرح کسی بھی جارحانہ جارحیت کو سزا دینے کے لیے طاقت اور عزم کے ساتھ مزید سخت اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دفاعی صنعت کے قومی دن کے موقع پر میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے ایک پیغام میں وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ کے نام اپنے ایک خط میں لکھا کہ مسلط شدہ بارہ روزہ جنگ نے ثابت کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور مسلح افواج کی قربانیوں اور سب سے بڑھ کر بصیرت و شعور کی حامل ایرانی قوم کی مزاحمت اور ان کے اتحاد نے ہمارے ملک کو شیاطین کے ناپاک اتحاد کے مقابلے میں فتح سے ہمکنار کیا اور اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آج بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں سرگرم فرزندانِ قوم، ماضی کی طرح کسی بھی جارح عنصر کو سزا دینے کے لیے پرعزم ہیں اور اس کا مزید سخت منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل آمادہ ہیں۔ ایران آرمی کے کمانڈر انچیف نے صاف لفظوں میں لکھا کہ قومی سلامتی، ملک کی آزادی و خودمختاری اور مقدس اسلامی نظام کے تحفظ کے لیے اپنی دفاعی ضروریات کی تیاری اور استعمال میں وہ کسی غیر کی اجازت کے منتظر نہیں رہیں گے۔ 

ٹیگس