Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • جدہ میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا غزہ کے موضوع پر ہنگامی اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ کا خطاب

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کا المیہ صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں ہے، ہم تمام اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانیت، انصاف اور عزت و وقار کی بالادستی کےلئے کھڑے ہوں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے، اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اپنے خطاب میں اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ غزہ کا المیہ صرف مسلمانوں سے ہی متعلق نہیں ہے، یہ عالمی ضمیر کے لیے ایک امتحان ہے، اس لیے ہم تمام اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذہب اور سرحدی حدود سے بالاتر ہوکر، انسانیت، انصاف اور کرامت و شرافت کی بالادستی کے لیے کھڑے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں کا منظم طریقے سے قتل عام کیا جا رہا ہے، رہائشی علاقے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ہسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اور بچوں کو تمام انسانی معیارات کی صریح خلاف ورزیوں کا سامنا کرتے ہوئے قحط اور شدید بھوک کا سامنا ہے۔ یہ کوئی عام جنگ نہیں ہے۔ یہ اجتماعی سزا ہے، تسلط کی پالیسی اور ایک ایسا حملہ جس میں نسل کشی کی تمام علامات پائی جاتی ہیں-عباس عراقچی نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ یہ اجلاس تقریروں اور وعدوں سے بالاتر ایک اجتماع کے طور پر تاریخ میں باقی رہے گا۔ایک دن وہ آئے جب ہم خوف پر انصاف، شک پر اتحاد اور سیاست پر انسانیت کو ترجیح دیں۔

ٹیگس