Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ قطر، باہمی تعاون میں فروغ پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے امیرقطر سے ملاقات کی خبروں کے مطابق اس ملاقات میں اہم دوطرفہ دلچسپی کے معاملات کے ساتھ ساتھ علاقے اور عالمی صورتحال پر بات چيت کی گئي-

ایران کے وزیرخارجہ اور امیرقطر کی ملاقات میں فلسطین کےالمیے اور خاص طور پر غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں کے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقے کے ممالک اور عالمی برادری صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری طور پر بند کرانے کے لئے اقدام کرے اور صیہونی مجرموں کوپر مقدمہ چلانے کے ساتھ ساتھ اس کی توسیع پسندانہ اور جنگ کی آگ بھڑکانے والی پالیسیوں کو لگام دے ۔ 

ٹیگس