امام رضا(ع) یونیورسٹی میں پاکستانیوں کے لئے فارسی زبان کی تعلیم کے لئے خصوصی کلاسز کا انعقاد
انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا علیہ السلام میں پاکستانیوں کے لئے فارسی زبان سیکھنے کے لئے ایک خصوصی کورس منعقد کیا جا رہاہے۔
سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، انٹر نیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کا فارسی تعلیم دینے والا مرکز فارسی زبان کو فروغ دینے کے مقصد سے غیرملکیوں کے لئے کورسز منعقد کرواتا رہتا ہے اسی مقصد کے تحت پاکستانیوں کے لئے بھی خصوصی طور پر فارسی تعلیم کا کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم اقدام پاکستان کے علمی اور ثقافتی معاشرے میں فارسی زبان و ادب کو فروغ دینے اور علمی و ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

یہ خصوصی کورس جو کہ 480 گھنٹوں کی تدریسی کلاسزز پر مشتمل ہوگااور اس کورس کو سعدی فاؤنڈیشن کے معیاری متون کی بنیاد پر پڑھایا جائے گا۔ فارسی زبان کی باضابطہ تعلیم کے علاوہ، شرکاء کے لیے متنوع ثقافتی اور علمی پروگرام بھی مختص کیے گئے ہیں۔ان پروگراموں میں سے حرم مطہر رضوی، توس میں فردوسی کے مزار، اور نیشاپور میں عطار اور خیام کے مزارات کی زیارتیں شامل ہیں۔ان دوروں کے انعقاد کا مقصد فارسی سیکھنے والوں کو ایران کی قدیم تاریخ، ثقافت اور ادب سے گہرا تعارف کرانا ہے۔