ایرانی وزارت خارجہ نے لبنان کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کے خلاف غاصب اسرائيلی حکومت کی بار بار فوجی جارحیت اور لبنان کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی، بالخصوص المصیلح گاؤں میں ہفتہ کے روز ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے خلاف کئے گئے حملے میں رہائشی مکانات کی تعمیر نو میں استعمال ہونے والے ساز و سامان کو شدید نقصان پہچا ہے۔
اتوار کی صبح جاری ہونے والی ایران کی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل بقائی نے غاصب اسرائيلی حکومت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور لبنان کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف فوجی جارحیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے جنگ بندی کی ضمانت دینے والوں کے طور پر امریکہ اور فرانس کی کے عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لبنان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف قابض صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات روکنے کے لئے عالمی برادری سے سنجیدہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔