بارہ روزہ حارحیت نے دشمن کی سازشوں کی گہرائی سے پردہ ہٹادیا: ایرانی مسلح افواج
ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں چار نومبرکو فیصلہ کن واقعات کی تاریخ قرار دیا ہے جس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی راہ ہموار کردی
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے چار نومبر تہران میں امریکی جاسوسی اڈے پر قبضے کی تاریخ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ پانچ عشروں کے دوران ایرانی قوم کے حقوق کی پامالی میں کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے بیان میں کہا ہے کہ امریکیوں نے بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ میں ہمارے ملک کی سرزمین پر جارحیت اور دہشت گرد صیہونی حکومت کی بے شرمانہ جارحیت کی حمایت کی۔
ایران کی مسلح افواج نے 4 نومبر کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارہ روزہ حارحیت نے دشمن کی سازشوں اور فتنہ انگیزیوں کی گہرائی سے پردہ ہٹادیا۔
دوسری طرف سپاہ پاسداران نے دشمن کی ہر شرپسندی اور خطرے کے مقابلے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل محمد پاکپور نے ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کی میٹنگ میں بارہ روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کو شکست دینے کے لئے سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے اقدامات کی تفصیل بتائی اور ملک نیز علاقے کے موجودہ حالات کا تجزیہ پیش کیا۔
جنرل پاکپور نے پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیش کے اراکین کو بتایا کہ اس وقت سپاہ کی آمادگی بارہ روزہ جنگ کے دور سے زیادہ اور اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔