ایران: صوبۂ مازندران کے لوگوں کا دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف زبردست احتجاج
ایران کے دوسرے تمام علاقوں کی طرح آج صوبۂ مازندران کے لوگ بھی ملک میں ہونے والے حالیہ توڑ پھوڑ، آگ زنی اور دہشت گردانہ واقعات کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں مازندران صوبے کے لوگ ایران کے بعض علاقوں میں ہونے والے حالیہ بدامنی، تشدد، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردانہ واقعات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بدامنی اور پُرتشدد واقعات کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ دہشت گردوں اور بدامنی پھیلانے والوں سے ہمارا راستہ بالکل الگ ہے۔
احتجاجی مظاہروں میں شریک معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملک اور سماج دشمن عناصر اور دہشت گردانہ واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور ان سے اپنی بیزاری کا اعلان کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مظاہرین نے اعلان کیا کہ ہم ملک و قوم کے دشمنوں کے اشاروں پر اور ان کی مدد سے عوام کے برحق مطالبات و جذبات سے غلط فائدہ اٹھا کر انجام دی گئیں امریکہ اور صیہونی حکومت کے ایجنٹوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مظاہرین نے ملک و قوم اور نظام کے خلاف ہر اقدام کے سامنے ڈٹے رہنے اور شہدا کے راستے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔