Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • تہران امریکی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں: علی لاریجانی

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ تہران امریکی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے سوئزرلینڈ کی قومی سلامتی کے مشیر گبریل لوشنگر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ ایران کبھی بھی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی اور سوئزرلینڈ کی قومی سلامتی کے مشیر گبریل لوشنگر نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

علی لاریجانی نے کشیدگی کے خاتمے اور بحرانوں کے پرامن حل میں سوئزر لینڈ کےماضی کو سراہتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران سوئزرلینڈ کے کردار کو مثبت سمجھتا ہے تاہم واضح کیا کہ تہران امریکہ کے دھمکی آمیز بیانات سے ہرگز مرعوب  نہیں ہوگا۔  

ٹیگس