ایرانی عوام کو اسلامی نظام کے خلاف ورغلانے میں غاصب اسرائیلی حکومت اور امریکہ کی ناکامی: ڈاکٹر علی لاریجانی
ایرانی کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت اور امریکہ ایرانی عوام کو اسلامی نظام کے خلاف ورغلانے میں ناکام رہے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت اور امریکہ ایرانی عوام کو اسلامی نظام کے خلاف ورغلانے اور سڑکوں پر لانے میں ناکام رہے ہیں۔
ڈاکٹرعلی لاریجانی کا کہنا تھا کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران دشمن یہ سجھ رہا تھا کہ ایران کے عوام اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئيں گے لیکن انہیں اس منصوبے میں ناکامی کا مُنہ دیکھنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے امریکہ اور غاصب اسرائیلی حکومت اس بات کی کوشش کر رہے تھے کہ لوگوں کو سڑکوں پر لایا جائے چنانچہ انہوں نے معاشی صورت حال کے خلاف پُرامن احتجاج کو ہنگاموں میں تبدیل کرکے لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی ایک اور ناکام کوشش کی ہے۔
ایرانی کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ اس بار امریکہ کے ہتھکنڈے بدل گئے ہیں اور اس کی کوشش ہے کہ ہماری قومی یکجتہی کو توڑ کر فوجی کارروائی کی جائے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ڈاکٹرعلی لاریجانی نے بلوائيوں کو شہری لبادے میں ملبوس دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تین چار ماہ قبل صیہونیوں نے کہا تھا کہ ہم ایران میں بنائے گئے نیٹ ورک کو نئی مہم جوئی کے لیے استعمال کریں گے اور یہ بلوائی اسی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔