رہبر انقلاب اسلامی شہید ہو گئے ، ایران میں 7 دن چھٹی اور 40 دن قومی سوگ کا اعلان
Mar ۰۱, ۲۰۲۶ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
ایران کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کی مکمل شکست تک آپریشن وعدہ صادق 4 جاری رہے گا
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی اور ولی امر مسلمین ہفتہ کی صبح صیہونی حکومت اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے۔
ان عظیم الشان مجاہد عالم دین نے اپنی پوری عمر ایران و اسلام کی خدمت میں گزاری۔ ان شاء اللہ خدا وند عالم انہيں سالار شہیدان کے ساتھ محشور کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے رہبر انقلاب کی شہادت کے بعد 7 دن کی چھٹی اور 40 دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel