ایران کے وزیر خارجہ بغداد پہنچ گیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپوٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج صبح سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق بغداد ایئر پورٹ پر عراق کے وزیر مواصلات مصطفیٰ سند نے ایران کے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔
وزير خارجہ سیدعباس عراقچی اپنے اس دورے میں، عراقی حکام کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی نیز بین الاقوامی حالات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
عراق کی شفق نیوز ایجنسی نے ایک عراقی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران امریکہ مفاہمتی یاد داشت، عراق کی جانب سے ایرانی واجبات کی ادائیگی، سرحدوں کی سیکورٹی اور ایران مخالف گروہوں کو عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا مسئلہ عراقی حکام کے ساتھ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی گفتگو کے موضوعات میں شامل ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel