روسی وزير توانائی کی صدر ایران سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453878-روسی_وزير_توانائی_کی_صدر_ایران_سے_ملاقات
صدرپزشکیان  نے ایران روس سمجھوتوں کی راہ میں حائل ہر قسم رکاوٹ دور کرنے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے
(last modified 2026-07-13T17:08:51+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • روسی وزير توانائی کی صدر ایران سے ملاقات

صدرپزشکیان  نے ایران روس سمجھوتوں کی راہ میں حائل ہر قسم رکاوٹ دور کرنے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے

سحرنیوز/ایران:روس کے وزير توانائی سرگئی تسیویلیف نے آج پیر 13 جولائی کی شام تہران میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔

 صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان نے ایران اور روس کے وسیع سمجھوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  تہران ماسکو روابط اسٹریٹیجک سطح کے ہیں۔   

انھوں نے روسی وزیر توانائی سے کہا کہ آپ کا دورہ ایران اور ہمارے ملک کے حکام سے ملاقات اور مشاورت باہمی سمجھوتوں پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کے عزم محکم کی عکاسی کرتی ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ سمجھوتے جلد سے جلد، اپریشنل مرحلے میں داخل ہوں گے اور ایران روس کے ساتھ اپنے سجھوتوں پر عمل در آمد کی راہ میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel