ایران کی فوج پوری طرح چوکسی کی حالت میں ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454816-ایران_کی_فوج_پوری_طرح_چوکسی_کی_حالت_میں_ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فوج کی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہےاور وہ پوری طرح چوکسی کی حالت میں ہے
(last modified 2026-08-06T13:30:36+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کی فوج پوری طرح چوکسی کی حالت میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فوج کی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہےاور وہ پوری طرح چوکسی کی حالت میں ہے

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ فوج  نے اپنی آپریشنل اور دفاعی توانائیوں میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ جنگی آمادگی کا مطلب صرف اسلحے اور وسائل کی فراہم نہیں ہے بلکہ  فوج کی دفاعی توانائیوں کی سطح اوپر اٹھانے کے لئے، ایک ساتھ متعدد اقدامات انجام دیئے گئے اور دفاعی سسٹم کو اپڈیٹ کرنے سے لے کر، جدید جنگی اور دفاعی وسائل  کی تیاری، ملک کی دفاعی صنعت اور اندرونی گنجائشوں میں توسیع نیز افواج کے حوصلوں، محرکات اور جذبوں کی تقویت ، یہ سبھی امور ایک ساتھ انجام دیئے گئےہیں۔     

 بریيگیڈیئر اکرمی نیا نے بتایا کہ موجودہ حالات میں، جنگی وسائل کی از سر نو تعمیر، جن دفاعی سسٹوں کو نقصان پہنچا ہے، ان کی مرمت کرکے پہلے جیسی حالت میں لانے نیز اپڈیٹ کئے جانے کے امور پوری توجہ، مہارت اور تیز رفتاری کے ساتھ انجام دے کر دفاعی توانائیوں کی حفاظت کے ساتھ ان کی سطح بلند کی گئی ہے۔

 انھوں نے اسی کے ساتھ بتایا کہ مسلح افواج کے اختیار میں جدید ترین جنگی وسائل بھی دیئے گئے جس کے نتیجے میں ان کی دفاعی اور جنگی  صلاحیتیں اپڈیٹ اور آج کے تقاضوں کے مطابق ہوگئی ہیں۔  

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو مسلط کردہ جنگی میں ہماری مسلح افواج ثابت کردیا کہ مختلف حالات میں اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری کرنے پر قادر ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کی مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر ہم نے اپنی دفاعی توانائیوں میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی  دفاعی اور جنگی توانائياں، گزشتہ دونوں مسلط کردہ جنگوں کے مقابلے میں اعلی ترین سطح پر ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel