نیویارک میں ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات
Sep ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس