غزہ میں امریکا کی حمایت سے نسل کشی جاری ہے: صدر ڈاکٹر پزشکیان
صدرِ ایران نے کہا ہے کہ آج غزہ میں امریکا کی حمایت سے جو ہورہا ہے وہ نسل کشی ہے۔
سحرنیو/ایران: خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پیر 12 اکتوبر کو ڈاک کے عالمی دن کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جنگ کرنے والے کو اس سے مقابلہ کرنا چاہئے جو میدان جنگ میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں عورتوں، بچوں، اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور سن رسیدہ افراد کا کیا گناہ ہے کہ جو ان کی جان لی جارہی ہے؟
انھوں نے کہا کہ غزہ میں روٹی اور پانی تک لوگوں کی دسترسی روک دی گئی ہے اور زندگی کی بنیادی ترین ضرورت کی اشیا سے بھی محروم کرکے انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا والے دیکھ رہے ہیں، حتیٰ انسانیت اور انسانی حقوق کے دفاع کے دعویدار بھی ان المناک واقعات کو دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف یہ کہ بہت آسانی سے نظرانداز کرر ہے ہیں بلکہ ہتھیار فراہم کرکے ان جرائم میں مدد کررہے ہیں، یہ واقعی شرمناک ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمارے ملک میں یا دنیا میں کہیں بھی اگر کسی وجہ سے کچھ ہوجاتا ہے تو وہ ہنگامہ کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel