پائیدار دفاع کے لیے جنگ اور مذاکرات دونوں ضروری: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457702-پائیدار_دفاع_کے_لیے_جنگ_اور_مذاکرات_دونوں_ضروری_ایرانی_اسپیکر_باقر_قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنگ اور مذاکرات دونوں کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائيدار دفاع کے لیے صرف جنگ یا صرف مذاکرات کافی نہیں۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • پائیدار دفاع کے لیے جنگ اور مذاکرات دونوں ضروری: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنگ اور مذاکرات دونوں کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائيدار دفاع کے لیے صرف جنگ یا صرف مذاکرات کافی نہیں۔

سحرنیو/ایران: ارنا نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بیک وقت جنگ اور مذاکرات کے لیے تیار رہنے کا مقصد نہ تو لامتناہی جنگ ہے اور نہ ہی مسلسل مذاکرات بلکہ دشمن کو اس مقام تک پہنچانا ہے جہاں وہ ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے بدھ کی رات عوام کے ساتھ اپنے دوسرے ویڈیو مکالمے میں کہا کہ ایرانی عوام کے ذہنوں میں یہ سوال موجود ہے کہ ایسا کیا کیا جائے کہ دشمن دوبارہ ایران پر حملہ نہ کرے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکہ کے ساتھ مذاکرات، کسی معاہدے پر دستخط اور اس کی ضمانتوں کے باوجود یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ وہ ایران پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا اور اپنی دھمکیوں اور اقدامات سے دست بردار ہو جائے گا؟

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ اس کا جواب یقیناً نفی میں ہے کیونکہ امریکہ نے اپنے رویہ اور حالیہ اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ وعدہ خلافی کرتا ہے اور معاہدوں اور ان پر کیے گئے دستخط کا پابند نہیں رہتا۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اگر یہ سمجھا جائے کہ صرف جنگ کرکے کشیدگی بڑھانے اور امریکہ کو تھکا دینے سے دشمن دوبارہ حملے اور دھمکیوں سے باز آجائے گا یا اپنے عزائم سے دست بردار ہو جائے گا تو یہ سوچ بھی درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہمارے شہید رہبر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا تھا، دشمن ایران کو ہڑپ کرنے کے ارادے سے آیا ہے۔ امریکہ خلیج فارس میں اپنے مفادات کا دعویٰ کرتا ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اس خطے میں موجود رہنے کی بات کرتا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے مفادات اس خطے کے عوام، قوموں اور حکومتوں سے وابستہ ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel