بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458108-بوشہر_ایٹمی_بجلی_گھرکے_ماہرین_اور_سفارت_کاروں_کے_جانے_کی_تردید
تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی گھر کے ماہرین اور سفارت کاروں کے چلے جانے کے دعووں کو ‎سختی سے مسترد کیا ہے ایران اور دنیا کے 11 دیگر ممالک نے جوہری تنصیبات پر حملوں کو ممنوع اور پرامن مقاصد کے جوہری توانائی استعمال کو تمام ملکوں کا ناقابل تنسیخ حق قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-10-24T17:29:15+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی گھر کے ماہرین اور سفارت کاروں کے چلے جانے کے دعووں کو ‎سختی سے مسترد کیا ہے ایران اور دنیا کے 11 دیگر ممالک نے جوہری تنصیبات پر حملوں کو ممنوع اور پرامن مقاصد کے جوہری توانائی استعمال کو تمام ملکوں کا ناقابل تنسیخ حق قرار دیا ہے۔

سحرنیو/ایران: تہران میں روس کے سفارت خانے نے سفارت کاروں اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے ماہرین کے نکل جانے کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوشہر میں ایٹمی بجلی گھر کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

تہران ميں روسی سفارت خانے نے، ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں  سوشل میڈیا کے بعض نیوز چینلوں نے جو دعوے کئے ہيں، وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور دشمنانہ محرکات کے تحت کئے گئے ہیں۔

روسی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ، ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے سفارتی کارکنوں اور بوشہرایٹمی بجلی گھر کے ماہرین میں سے کوئی بھی، اپنے کام کی جگہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افواہیں غلط ہیں اور یہ پتہ لگالیا گیا ہے کہ کہاں سے پھیلائی جارہی ہیں ۔ 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel