آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458340-آبنائے_ہرمز_میں_خلاف_ورزی_کرنے_والے_دو_آئل_ٹینکر_حادثے_کا_شکار
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-10-30T18:15:53+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر، جو آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے میں غیر محفوظ اور ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، حادثے کا شکار ہوگئے اور آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں روک دیئے گئے۔

سپاہ نیوز کے حوالے سےارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر، جن میں سے ایک آبنائے ہرمز کے مشرقی اور دوسرا مغربی علاقے میں غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، حادثے کا شکار ہوگئے اور آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں روک دیئے گئے۔ ان دونوں آئل ٹینکرز نے اپنے تمام نیویگیشن اور لوکیشن سسٹم بند کر رکھے تھے اور امریکی دہشت گرد فوج کی حمایت سے آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سپاہ کی بحریہ نے کہا کہ متعدد ریڈیو انتباہات کے باوجود ان دونوں آئل ٹینکروں نے توجہ نہیں دی، غیر محفوظ علاقے میں داخل ہوئے اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو روکنے اور ان میں آگ لگنے کے واقعات امریکی دہشت گرد فوج کی شرانگیزی، ایرانی ضوابط سے لاپروائی اور ان کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel