ہم محاصرہ توڑنے پر مصمم ہیں: میجر جنرل محسن رضائی
Nov ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے محاصرہ توڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے بحری محاصرہ توڑنے کے عزم پر زور دیا ہے۔
انھوں نے منگل کی رات ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ ایران کا محاصرہ کرنے کے لیے ٹرمپ اور ان کی ہاری ہوئی ٹیم کا منصوبہ بھی ان کی خام خیالی پر مبنی بیکار اور ناکام جنگی حکمت علی کی ہی طرح، خام خیالی پر مبنی اور بے نتیجہ ہے۔
میجر جنرل محسن رضائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی عوام، مسلح افواج اور سبھی ارکان حکومت یہ محاصرہ توڑنے پر مصمم ہیں اور ہر جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس