Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • سوئٹزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے مذاکرات میں پیشرفت
    سوئٹزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے مذاکرات میں پیشرفت

سوئٹزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

جنیوا سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور فریقین پائیدار جنگ بندی اور اقتدار کی منتقلی کے سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ وفد نے تین قیدیوں یعنی منصور ہادی کے بھائی، یمن کے سابق وزیر دفاع اور عدن کے فوجی کمانڈر کی آزادی کو مذاکرات کی دوسری شقیں زیر بحث لائے جانے کی پیشگی شرط قرار دیا تھا۔ لیکن انصاراللہ کی جانب سے اس شرط کی مخالفت کے بعد یہ طے پایا کہ قیدیوں کی آزادی کے مسئلے پر بعد کے مراحل پر بحث کی جائے گی۔

فریقین کے درمیان انسان دوستی پر مبنی امداد کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے اور طے پایا ہے کہ یہ امداد تعز، حجہ اور صحہ میں ارسال کی جائے گی۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونےوالے امن مذاکرات کے دوران یمن کے تعز شہر میں انسان دوستی پر مبنی امداد فوری اور مکمل طور پر بھیجے جانے کے سلسلے میں معاہدہ ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے اس معاہدے کو آگے کی جانب بڑھنے والے ایک ایسے اہم قدم سے تعبیر کیا ہے کہ جس سے یمنی عوام کی مشکلات میں کمی لانا فوری طور پر ممکن ہو جائے گا۔

ٹیگس