Dec ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت صیہونی اور سامراجی طاقتوں کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے: یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی
    سعودی حکومت صیہونی اور سامراجی طاقتوں کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے: یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت علاقے میں صیہونی اور سامراجی طاقتوں کی پالیسیوں پر عمل کررہی ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے، جو تہران کے دورے پر ہیں ، العالم ٹی وی سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی حکومت اس خطے میں امریکا اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر عمل کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا ، برطانیہ اور فرانس بھی یمن پر سعودی جارحیت سے فائدہ اٹھارہے ہیں کیونکہ اس جارحیت کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی اور یورپی ہتھیاروں کے بڑے خریدار بن گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے مسائل کے حل میں کوئی داخلی رکاوٹ نہیں ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی رکاوٹیں حائل ہیں۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ جب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان سعودی عرب کی سرحد کے اندر زیادہ پیشقدمی کرلیں گے تو سعودی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوجائے گی۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود یمنی گروہ اگر مذاکرات کے لئے سنجیدگی کے ساتھ دلچسپی کا اظہار کریں تو انصاراللہ ان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، لیکن اب تک اس سنجیدگی کے بجائے ہم نے جارحیت جاری رہنے کا ہی مشاہدہ کیا ہے لہذا یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی جارحیت کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت جاری رکھی ہے۔

انھوں نے یمن پر سعودی جارحیت کے بارے میں کہا کہ جارحیت کا جاری رہنا بتاتا ہے کہ سعودی حکومت اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکی ہے اسی لئے وہ اپنی جارحیت میں براہ راست عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔

محمد البخیتی نے یمنی عوام کے ظالمانہ محاصرے کے بارے میں کہا کہ سعودی اتحاد نے عوام کی استقامت اور پائیداری کو ختم کرنے کے لئے ان کا ظالمانہ محاصرہ کررکھا ہے لیکن اس مقصد میں اس کو کبھی بھی کامیابی نہیں مل سکے گی۔

ٹیگس