Apr ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی فوج نے عراقی صوبے الانبار میں غیر قانونی ہیلی پیڈ بنا لیا

عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکا کی دہشت گرد فوج سینٹ کام نے عراق کے مغربی صوبے الانبار میں اپنے ہیلی کاپٹروں کا پہلا غیر قانونی ہیلی پیڈ تعمیر کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی فارس نے خبر دی ہے امریکا کی دہشت گرد فوج سینٹ کام نے صوبہ الانبار کے الرطبہ شہر میں پہلا ہیلی پیڈ تیار کر لیا۔

اس وقت عراق میں امریکا کی دہشت گرد فوج کے کئی اڈے موجود ہیں اور جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے دہشت گرد فوجی، عراق سے واپس نہیں جائیں گے-

اس درمیان عراق کی مسلح افواج کے سربراہ عثمان الغانمی نے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ انڈر گراؤنڈ مسلح گروہ عراقی سیکورٹی فورس کے کنٹرول میں ہیں-

دسمبر دو ہزار سترہ میں داعش کے خلاف عراق کی فتح کے باوجود باقی بچے دہشت گرد عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں ابھی بھی موجود ہیں-

ٹیگس