Jun ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد کی مدت ملازمت میں توسیع

پاکستان کےسابق آرمی چیف کوسعودی فوجی اتحاد کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع مل گئی ہے۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے میں پہلی توسیع مل گئی ہے۔ انہوں نے یہ عہدہ پاکستان کی پارلیمنٹ،عوام اور سیاسی و مذھبی جماعتوں کی شدید مخالفتوں کے باوجود مئی 2017ء میں سنبھالا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ توسیع ایک سال کیلئے دی گئی ہے۔

یمن کے خلاف سعودی عرب کے قائم کردہ نام نہاد فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہزاروں یمنی شہریوں کے قتل عام میں مذکورہ اتحاد کے کردار کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا کہ یہ اتحاد کسی بھی مسلمان ملک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

 ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی سربراہی کے لیے راحیل شریف کو دیا جانے والا این او سی غیر قانونی ہے اور اس میں ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے اپنی ملازمت کے بعد سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی پاکستان کے عوام،سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف نے بھرپور مخالفت کی تھی اور راحیل شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس اتحاد کا حصہ نہ بنیں بلکہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں شامل ہونے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

 

ٹیگس