Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں درجنوں یمنی شہری شہید و زخمی

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے صوبے صعدہ اور حجہ کے رہائشی علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے پچھلے بارہ گھنٹے کے دوران صوبہ صعدہ اور حجہ پر چھیاسٹھ بار بمباری کی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں درجنوں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ 
 سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کی حمایت سے، یمن کو پانچ برس سے جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ جس کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پرا ہے۔ 

ٹیگس