سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر وحشیانہ بمباری، متعدد شہید
سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر وحشیانہ بمباری، متعدد شہید
سعودی عرب کی یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ اور صعدہ پر وحشیانہ بمباری میں متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے حیس اور الدیہمی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے جبکہ صوبہ صعدہ کے رازح علاقہ پر مجرمانہ بمباری کرکے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔