Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • بغداد کے واقعات پر امریکی وزیر خارجہ کو تشویش

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف من گھڑت دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کے واقعات ہمارے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

سی بی ایس ٹیلی ویژن سے گفتگو میں مائک پومپیو نے فرسودہ راگ الاپتے ہوئے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغداد میں ہمارا سفارت خانہ محفوظ ہے اور ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے جو ضروری ہوا انجام دیں گے۔

پومپیو نے دعوی کیا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی دہشت گردوں نے کی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے کہا ہے کہ عراق کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے واشنگٹن مزید سات سو پچاس امریکی فوجی مغربی ایشیا بھیجنا چاہ رہا ہے جو آئندہ چند روز میں اپنی پوزیشن سنبھال لیں گے۔

ادھر ایک امریکی ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چار ہزار چھاتہ بردار فوجی فوری طور پر کویت روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ چار ہزار چھاتہ بردار فوجی آئندہ چھیانوے گھنٹے میں روانگی کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگس