Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب ایک بار پھر غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب غزہ پٹی کے جنوبی اور مغربی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشیں غباروں چھوڑے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ 

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے سے حالیہ مہینوں کے دوران بارہا غزہ پر حملہ اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ غزہ پر ہوائی جارحیت کا یہ سلسلہ اس نے دسمبر دو ہزار سترہ سے دوبارہ شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی ٹولے کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس دنیا، خطے اور بالخصوص غزہ میں پھیلا ہوا ہے۔ اسکے علاوہ دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے سبب اس علاقے کے فلسطینیوں کو ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور وہاں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس