عراقی رضاکار فورس کے مراکز پر امریکہ نے بمباری کی
امریکہ کے جنگی طیاروں نے آدھی رات کو عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی بریگیڈ 19 کے مرکزی ادارے کے قریبی علاقوں پر حملے کئے۔
ارنا نےعراق کی صابرین نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی بریگیڈ 19 کے زیر نگرانی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
ابھی تک امریکہ کی اس دہشتگردانہ کارروائی سے ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق امریکہ کے ایف 16جنگی طیاروں کے حملے کے بعد امریکی دہشتگردوں کے سی 135 طیارے نے اس علاقے پر پرواز کی۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ہر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
واضح رہے کہ امریکہ عراق میں داعش کی شکست کے بعد الحشد الشعبی کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ اس طرح ایک بار پھر داعش کو اس ملک کے عوام پر مسلط کرے۔
داعش دہشتگرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر چڑھائی کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دئے۔ پھر اس کے بعد عراق نے ایران سے مدد کی اپیل کی تھی۔
عراقی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا باضابطہ طور پر خاتمہ کر دیا گیا۔