Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran

الجزیرہ ٹی وی چینل نے سنیچر کی شام اعلان کیا کہ یمن کی عوام تحریک انصار اللہ نے ریاض پر میزائل حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کے دار الحکومت پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تاہم ہدف پر لگنے سے پہلے ہی اسے تباہ کر دیا گیا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان کی جانب سے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ جب کچھ ذرائع نے ریاض میں متعدد دھماکوں کی آواز سننے اور آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

میڈیا ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کی شام کو ریاض پر چار میزائل حملے ہوئے جس کے بعد ریاض اور جدہ کے ایئرپورٹ سے پروازیں بند کر دی گئیں۔

سعودی ذرائع نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کے کچھ اہداف پر ڈرون حملے بھی کئے ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 

ٹیگس