Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۸ Asia/Tehran
  • تیل اور گندم چور امریکی فوجی

غاصب امریکی فوجی شام سے تیل اور گندم چوری کرکے عراق منتقل کر رہے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب امریکی فوجیوں نے شامی ذخائر سے لوٹے جانے والے گندم  کے اٹھارہ ٹرکوں کو سیمالکا کی غیر قانونی گزرگاہ کے ذریعے عراق منتقل کیا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوجی سیمالکا نامی غیر قانونی گزرگاہ کو غلات، تیل اور دوسرے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تیل اور گندم چور امریکی فوجیوں نے  رواں ماہ کے دوران  گندم کی پچاس کھیپیں اور تیل سے لدے پانچ سو ٹینکر شام سے عراق منتقل کیے ہیں۔

امریکی اور ترک فوجی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر شمالی اور شمال مشرقی شام میں موجود ہیں اور تیل، گندم اور دوسرے غلات کی لوٹ مار کے علاوہ علاقے کے لوگوں کو بھی حملوں کا نشانہ اور ان کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شام کی حکومت اپنی سرزمین پر امریکی اور ترک فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔ دمشق کا کہنا ہے کہ امریکی اور ترک فوجیوں اور اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہمراہ شام سے نکل جانا چاہیے۔

ٹیگس