May ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • مقدس شہرکربلا  میں نا معلوم عناصر کی شرپسندی

کربلا سٹی میں ایرانی قونصل خانے کے بیرونی حصے میں آتشزدگی

میڈیا ذرائع کے مطابق مقدس شہر کربلا میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے بیرونی حصے میں شرپسند عناصر نے آگ لگادی تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق دسیوں افراد نے کربلا میں واقع ایرانی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا اور اس دوران چند شرپسندوں نے قونصل خانے کے گارڈ روم کو آگ لگادی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

رشیا ٹوڈے نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قونصل خانے کے سامنے اجتماع کرنے والوں نے عمارت کے بیرونی حصے ميں گاڑیوں کے ٹائر جلائے ۔

عراقی میڈیا نے مسلح حملے میں ایک سرکردہ عراقی ایھاب جواد کے مارے جانے کی خبر دی ہے جس کی ایرانی قونصل خانے نے مذمت کی ہے۔

ایرانی قونصل خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس شہر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد ہمارے دوست اور پڑوسی ملک عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

ٹیگس