Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • جنگِ یمن میں ترکی کے ڈرون بھی شامل

یمن کی جنگ میں استعمال کے لئے ریاض نے انقرہ سے تین حملہ آور ڈرون خریدے ہیں۔

سعودی عرب نے ترکی سے تین حملہ آور ڈرون خریدے ہیں جنہیں یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

برطانوی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے تین ڈرون سعودی عرب کی فوج کے حوالے کئے ہیں اور اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق اقوام متحدہ کے متعلقہ دفتر کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔

 مذکورہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو بیچے جانے والے ڈرونز کی نوعیت کیا ہے، اس بارے میں ابھی ابہام پایا جاتا ہے۔ ریاض اور انقرہ نے بھی اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ترکی اس وقت دو قسم کے ڈرون بنا رہا ہے۔ بیرقدار اور آنکاہ قسم کے دونوں ڈرونز ترکی کے ائرو اسپیس ادارے کی نگرانی میں تیار ہو رہے ہیں جن پر فوجی صنعت "روکیتسان" کے تیار کردہ ہتھیار نصب کئے جاتے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے رواں برس مارچ میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے ترکی کے تیار کردہ ڈرون خریدنے کی درخواست کی ہے۔ کچھ عرصے قبل یمن کے فوجی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب مارب کی جنگ میں ترکی کے بنائے ہوئے ڈرون استعمال کر رہا ہے۔

اُدھر ایک اطلاع کے مطابق یمن کے جوانوں نے امریکہ کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔

یمن کے فوجی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈرون کے مار گرائے جانے کی ویڈیو جلد ہی میڈیا پر جاری کردی جائے گی۔

 

ٹیگس